فرشتے اللہ کی پاکباز مخلوق ہیں، یہ اہل ایمان سے بڑی محبت رکھتے ہیں، خصوصا انبیاء، شہداء و صلحاء سے۔ فرشتے اذن الہی سے تمام انبیاء اور ان کے اصحاب پر نازل ہوتے رہے۔ جناب محمد ﷺ کے اصحاب سے فرشتوں کا خصوصی تعلق اور پیار تھا کہ ان کیلئے زمین پر آ کران سےسلام لینے، ملاقات و مصافحہ کرنے، خیر و بھلائی میں، جہاد و قتال میں ان کی معاونت کرنے میں فخر محسوس کرتے تھے۔ فرشتوں کا اہل ایمان اور صحابہ کرام سے یہ پیار اصل میں اللہ تعالی کے پیار کی دلیل اور حکم الہی ہوتا تھا۔
Login To Comment