سیدنا امامِ حسن اور امامِ حسین ہمارے پیارے نبیﷺ کے نواسےہیں۔ سیدنا حسن وحسین آپﷺ کے اہلِ بیت کے اہم افراد ہیں اور آپﷺ کو بے حد محبوب تھے۔ آپﷺ نے سیدنا حسن و حسین کو اپنے دنیا کے دو پھول اور جنت کےنوجوانوں کا سردار کہاہے۔ ہمارا ن سے محبت کرنا ایمان کا حصہ اور حضورﷺسے محبت کا تقاضہ ہے۔ زیرِ نظر کتاب"سیرتِ حسن وحسین" حبِ رسول کے انہی تقاضوں کی تکمیل اور ایمانی جذبے کی آبیاری کی ادنیٰ سی کوشش ہے
Login To Comment