نماز اسلام کا بنیادی رکن ہے۔ حدیث کی رو سے یہ دین کا ستون اور معراج کا عظیم تحفہ ہے، نیز روز حساب سب سے پہلے نماز ہی کی پرسش ہو گی ، لہذا نماز کی حفاظت اور سنت نبوی کے مطابق اس کی ادائیگی ہر مسلمان کا فرض اولین ہے، ہم اسلامی فریضے کی مسنون طریقے سے ادا کر نے میں رہنمائی کے لیے محترم حافظ صلاح الدین یوسف نے صحیح احادیث کی روشنی میں’’مسنون نماز اور روز مرہ کی دعائیں‘‘ کے عنوان سے ایک مختصر مگر بہت جامع کتاب تحریر کی ہے جس میں نماز کے احکام کے علاوہ طہارت اور وضو کے مسائل، نیز مسنون اذکار اور دعا میں بھی شامل کی گئی ہیں ۔ اسے۔کتاب وسنت کی اشاعت کے عالمی ادارے دارالسلام نے خالصتا دعوتی بنیادوں پر طباعت کے بہترین معیار پر شائع کیا ہے۔
Login To Comment