بعض اہل علم وقلم نے اس کے موضوعات ومضامین پر قلم اٹھایا ااور بعض نے اس کی انڈیکسنگ اور اشاریہ بندی کی جانب توجہ کی ۔ مختلف اہل علم نے اس حوالے سے كئی کتب تصنیف کی ہیں علامہ وحید الزمان کی ’’تبویب القرآن فی مضامین الفرقان ‘‘، شمس العلماء مولانا سید ممتاز علی کی ’’ اشاریہ مضامین قرآن ‘‘ اور ’’مضامین قرآن‘‘از زاہد ملک قابل ذکر ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’ نورالقرآن‘‘ ڈاکٹر سہیل انجم صاحب اور ان کی اہلیہ محترمہ کی مشترکہ ایک منفرد کاوش ہے ۔ یہ کتاب ہر شعبۂ زندگی کےلیے قرآنی تعلیمات کابڑا آسان اور جامع مجموعہ ہے۔فاضل مصنف نے صحیح دینی زندگی کےعنوانات ترتیب وار چنے ہیں ایمانیات، عبادات،اخلاقیات او رجملہ معاملات کےتحت 61 ابواب مقرر کیے ہیں اور ہرباب کی مناسبت سےقرآن کریم کی آیات درج کر کےان کی دلنشیں تشریح کی ہے۔یہ کتاب قرآنی مضامین اور حوالوں پر مشتمل ایک جامع کتاب ہے۔ مفسر قرآن حافظ صلاح الدین یوسف کی نظرثانی سے اس کتاب کی اہمیت وافادیت مزید دو چند ہوگئی ہے
Login To Comment